صاحب اولاد
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - بچوں والا، اولاد والا، باپ یا ماں۔ ہے زوجہ بھی صاحبِ اولاد موچی کھوے میں ہے اسے رکھ یاد ( ١٨٦٠ء، مثنوی بحر مختلف، ٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'اولاد' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٠ء کو "مثنوی بحر مختلف" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔